سانحہ ماڈل ٹاؤن: دوسری جے آئی ٹی بنانے کا معاملہ، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Jan 23, 2023 | 10:48 AM

ایک نیوز: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں دوسری جے آئی ٹی بنانے کا معاملہ۔ عدالت میں کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں دوسرے جے آئی ٹی بنانے کا معاملہ ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگیا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کسی پر سماعت آج بھی نہیں ہوسکی۔ 

بتایا گیا ہے کہ کیس کی سماعت کیلئے بنایا گیا 7 رکنی بنچ مکمل نہ ہوسکا۔ 7 رکنی بنچ میں سے 2 ججز کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ جسٹس ملک شہزاد احمد اورجسٹس شہباز رضوی رخصت پر ہیں۔ جس کی وجہ سے کیس کی سماعت نہیں ہوسکی۔ 

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا پس منظر

 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔

پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں جب کہ پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی جس کی رپورٹ بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو فراہمی انصاف میں تاخیر کا نوٹس بھی لے رکھا ہے۔

مزیدخبریں