نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاسرکاری پروٹوکول لینے سےانکار ،داتا دربار حاضری

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاسرکاری پروٹوکول لینے سےانکار ،داتا دربار حاضری
کیپشن: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاسرکاری پروٹوکول لینے سےانکار ،داتا دربار حاضری

ایک نیوز: نگران وزیراعلی پنجاب کا حلف لینے کے بعد پہلا بڑا فیصلہ،وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے وزیراعلی پنجاب کا پروٹوکول لینے سے انکار کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی گورنر ہاؤس سے وزیراعلیٰ کا پروٹوکول لئے بغیر اپنی گاڑی پر روانہ ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرکاری پروٹوکول واپس بھیجوادیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی حلف برداری تقریب کے بعد داتا دربار حاضری کیلئے روانہ ہوگئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-23/news-1674451998-3784.mp4

واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی تھی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے حلف لیا تھا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی طور پر چاروں ناموں پر غور کرنے کے بعد محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیا تھا۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 224 اے 3 کے تحت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا اہم اجلاس کمیشن میں ہوا اور کمیشن نے مکمل غورو خوض کے بعد سید محسن رضا نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا۔

 خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چاروں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لا شریک ہوئے  تھے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔

حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نوید چیمہ اور احمد نواز سکھیرا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے محسن رضانقوی اور احد چیمہ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔