پہلی پنجاب وویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد

پہلی پنجاب وویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد

ایک نیوز: لاہور میں جونیئر سطح پر ویٹ لفٹنگ کے فروغ کیلئے پہلی بار پنجاب ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں لڑکیوں کے مختلف ویٹ کیٹیگریز میں مقابلے کروائے گئے جس میں صوبے بھر سے 60 سے زائد لڑکیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں ہونے والے پہلے پنجاب وویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں جونیئر سطح پر لڑکیوں کے مقابلوں کو اہمیت دی گئی ہے جس میں 12 سے 16 سال تک کی لڑکیوں نے ویٹ لفٹنگ میں 25 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی کوشش کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں کا مقصد ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے تاکہ انہیں بھرپور ٹریننگ کے مواقع دیئے جائیں۔

چیمپیئن شپ کی پرفارمرز کو پنجاب ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کیمپ میں بلایا جائے گا جہاں انہیں نیشنل گیمز کی تیاری کروائی جائے گی۔ ویٹ لفٹنگ کا مقابلہ  پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس ویٹ لیفٹنگ اکیڈمی نزد چوبرجی لاہور میں منعقد ہوا ۔جونیئر ،سینئر،ماسٹر کیٹگریز کے مقابلے میں 60 سے زیادہ خواتین نے حصہ لیا۔ مقابلے کو پاکستان ویٹ لیفٹگ فیڈریشن اور نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب نے آرگنائز  کیا۔

چیئرمین آرگنائزر کمیٹی حافظ عمران بٹ صدر پاکستان ویٹ لیفٹگ فیڈریشن، آرگنائزنگ سیکرٹری مریم عقیل شاہ انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر اور نائب صدر نیشنل ویٹ لفٹگ کلب، عقیل جاوید بٹ انٹرنیشنل ویٹ لفٹر ہیں۔

واضح رہے کہ ایفرو ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کی نیلم ریاض 128 کلوگرام وزن اٹھانے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ  تھی۔  مصر میں ہونیوالی ایفرو ایشین ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ویٹ لفٹر نیلم ریاض نے 128 کلوگرام وزن اٹھاکرقومی ریکارڈقائم کیا تھا۔ نیلم ریاض نے 63 کلوکی کییٹگری میں 128 کے جی وزن اٹھایا تاہم ایک کلوگرام کم وزن اٹھانے کے باعث وہ میڈل نہیں جیت سکی تھیں۔ اس سے پہلے کسی پاکستانی خاتون ویٹ لفٹر نے اتنا ریکارڈ نہیں بنایاتھا۔