ایک نیوز: بھارتی مشہور اداکارہ نے فلم بنانے کیلئے اپنی جائیداد گروی رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم 'ایمرجنسی ' کے حوالے سے کچھ انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمر جسنی فلم سے کنگنا رناوت بحیثیت ڈائریکٹر ڈیبیو کررہی ہیں، گزشت روز فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اس فلم کے حوالے سے کچھ تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
کنگنا نے لکھا کہ' آج ہم نے فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل کرلی، میری زندگی کا ایک بہت ہی شاندار مرحلہ اپنی تکمیل کو پہنچا، لگتا ایسا ہے کہ میں اس مرحلے سے آرام سے گزری ہوں لیکن حقیقت اس سے برعکس ہے'۔
35 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنی پڑی۔
View this post on Instagram
کنگنا نے لکھا کہ فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنے سے لے کر پہلے شیڈول کے دوران ڈینگی کی تشخیص ہونے تک ان تمام مراحل سے گزری اور فلم مکمل کی، اس تجربے میں ایک فرد کے طور پر میرے کردار کا سخت امتحان لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ صرف اپنے خوابوں کے لیے یا جو آپ چاہتے ہیں اس کے لیے محنت کرنا ہی کافی ہے، تو دوبارہ سوچیں کیونکہ یہ سچ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ فلم ایمرجنسی کی پروڈیوسر بھی کنگنا رناوت ہیں، یہ فلم 1977میں بھارت میں نافذ ہونے والی ایمرجنسی کی کہانی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں کنگنا بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔