کراچی: پولیس کا مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

Jan 23, 2023 | 09:36 AM

ایک نیوز: کراچی پولیس نے کورنگی، ابراہیم حیدری اور شاہ لطیف میں کارروائیاں کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے بعد ایک ڈاکو نور محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے پستول اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ 

دوسری جانب ابراہیم حیدری میں مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے، ملزمان پرویز اور عقیل کے قبضے سے 2 پستول، لوڈ میگزین اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف، گرین سٹی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو اسلحے سمیت ساتھ گرفتار کرلیا گیا، ملزمان شہری سے لوٹ مار کر کے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، ملزمان اورنگی، کورنگی اور ملیر میں وارداتوں ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ ٹی سی ایف اسکول کے قریب مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم اسحاق کے قبضے سے پستول برآمد ہوئی ہے۔

مزیدخبریں