مستونگ: اسسٹنگ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ، 1 اہلکار سمیت 2 زخمی

Jan 23, 2023 | 09:18 AM

ایک نیوز: مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔

ضلعی حکام کے مطابق ولی خان بائی پاس پراسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

حکام کا کہنا تھاکہ ملزمان جنگل کراس پر پیٹرول پمپ لوٹ رہے تھے کہ ملزمان نے لیویز فورس کی گاڑی دیکھنے پرفائرنگ کردی۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید اور ایک  زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں