پارلیمنٹ کی عمارت بند کردی گئی  

Jan 23, 2023 | 00:55 AM

ایک نیوز: آتشزدگی کے خطرے کے باعث پارلیمنٹ کی عمارت بند کردی گئی۔
 تفصیلات کےمطابق سینیٹ اور قائمہ کمیٹیوں کے آج ہونے والے اجلاس ملتوی کر دیے گئے، سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم احتیاطی طور پر تمام بلڈنگ کا معائنہ کیا جائیگا۔

پارلیمنٹ کی عمارت میں چند مقامات پر برقی چنگاریاں اٹھیں، جانچ کے دوران پتہ لگا کہ عمارت کے حساس بجلی اور آڈیو ویڈیو آلات کی تاریں کتری ہوئی ہیں۔اس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری ہوا جس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے دفاتر 3 دن بند رہیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیکرٹریوں کو مسئلے کے فوری اور موثر حل کی ہدایت کر دی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم احتیاطی طور پر تمام بلڈنگ کا معائنہ کیا جائیگا۔سینیٹ کا آج ہونے والا اجلاس 26 جنوری کو دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے، کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی۔

مزیدخبریں