ایک نیوز :وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے تحریک انصاف کو نگران وزیراعلیٰ قبول کرنے کا مشورہ دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک ٹویٹ میں فہد حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس آئینی اختیار ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے،سیاسی جماعتیں یہ فیصلہ نہ کر سکیں ، آئین میں یہ نہیں لکھا کہ الیکشن کمیشن فیصلے سے پہلے پی ٹی آئی سے اجازت لے،چنانچہ فیصلے کو قبول کریں اور اچھلنا بند کریں ، شاباش ۔
تحریک انصاف کے لیے ایک مخلصانہ مشورہ: الیکشن کمیشن کے پاس آئینی اختیار ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرے اگر سیاسی جماعتیں م یہ فیصلہ نہ کر سکیں ۔ آئیں میں یہ نہیں لکھا کہ الیکشن کمیشن فیصلے سے پہلے تحریک انصاف سے اجازت لے۔ چنانچہ فیصلے کو قبول کریں اور اچھلنا بند کریں۔ شاباش۔
— Fahd Husain (@Fahdhusain) January 22, 2023