ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

Feb 23, 2025 | 19:53 PM

ایک نیوز: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق  ویرات  کوہلی   ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے بھارت کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ، ویرات کوہلی نے کیرئر کے 14 ہزار رنز اپنے 299 ویں میچ میں مکمل کیے ،کوہلی کو سنگ میل عبور کرنے کے لیے پندرہ رنز کی ضرورت تھی ،پاکستان کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں مکمل کیے ۔  

خیال رہے کہ  بھارت کے سچن ٹنڈولکر 18 ہزار 426 رنز کے ساتھ دنیا کے ٹاپ سکورر ہیں ،سری لنکا کے کمار سنگاکارا 14 ہزار 234 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود  ہیں۔  

مزیدخبریں