ایک نیوز: آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دو مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں 7خواج دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فوسز نے درابند میں موثر کارروائی کی ، جس کے نتیجے میں 4 خوارج مارے گئے ، پاک فوج کا دوسرا آپریشن مڈی میں کیا گیا ، جس میں 3 خوارج دہشتگر د جہنم واصل ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوراج سے گولیاں اور ہتھیار برآمد ہوئے ، ہلاک خوارج مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگرخوارج کی تلاش کے لئے سینٹائزڈ آپریشن سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم ہیں ۔