پاک بھارت ٹاکرا: وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر قومی اسمبلی کا نیک خواہشات کا اظہار 

Feb 23, 2025 | 14:42 PM

ایک  نیوز: چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج  میچ   کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز ، گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور سینئر صوبائی وزیرسندھ شرجیل میمن کی جانب سے  قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاہے۔  

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف: 

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف  نے آئی سی سی چیمئپن ٹرافی میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار   کرتے ہوئے کہا ہے پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جم کر کھیلو، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی سٹار ہے،جو آج چمکے گا، پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج گیم ہے ،پاک بھارت میچ ہی اصل میں آئی سی سی چیمئپن ٹرافی میں کرکٹ کی روح ہے ،پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی موجود ہیں جو اکیلے ہی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں ،مجھے یقین ہے کہ آج پاکستان بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں نئی تاریخ رقم کرے گا ۔  

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق : 

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ  قومی کرکٹ ٹیم باصلاحیت اور محنتی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کرکٹ ٹیم آج کے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ،قوم کو اپنی ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑی قوم کی امیدوں اور اعتماد پر پورا اتریں گے، پوری قوم کی دعائیں اپنی قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔   

گورنر خیبرپختونخوا  فیصل کریم کنڈی: 

گورنر خیبرپختونخوا  فیصل کریم کنڈی   نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  کہا  آج پاکستان اور انڈیا کا کرکٹ میچ ہے، دعا گوہ ہیں ہماری ٹیم جیت جائیں، دعاؤں سے کام  نہیں چلے گا، محنت کرنا ہوگی۔ 

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن: 

پاک بھارت میچ کے موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا یہ لمحہ پوری قوم کے لیے جوش و جذبے اور فخر کا باعث ہے، مجھے یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑی عزم، مہارت اور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کرکٹ ہمارے لیے صرف ایک کھیل نہیں بلکہ اتحاد اور قومی وقار کی علامت ہے، امید ہے کہ ٹیم کہ قومی ٹیم اعتماد، نظم و ضبط اور جیت کے عزم کے ساتھ کھیلے گی، پوری قوم قومی ٹیم کے ساتھ اور اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔   

مزیدخبریں