ویب ڈیسک:سائنسدانوں نے خلائی سفر کیلئے 8افراد کی گنجائش والاکیسپول بنالیا، پُر تعیش سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار ڈالرز رکھی گئی۔
فلوریڈا میں قائم اسپیس پرسپیکٹِیو نے اپنی اسپیس شپ نیپچون ایکسلسائر کا حتمی ورژن نمائش کے لیے پیش کیا۔ اس اسپیس شپ میں ایک بار، پُر تعیش نشستیں اور ایک باقاعدہ آرام گاہ موجود ہے۔
راکٹ استعمال کرنے والی دیگر خلائی سیاحتی کمپنیوں کے برعکس یہ گول پوڈ ایک بڑے سے غبارے سے جڑا ہے جو سطح زمین سے 32 کلو میٹر بلندی پر جائے گا اور ایٹماسفیئر کی حدود پر دو گھنٹوں تک رہے گا۔
حجم کے اعتبار سے یہ کیپسول ورجن گلیکٹک کی اسپیس شپ ٹو اور بلیو اوریجن کے نیو شیپرڈ دو گنا جبکہ اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن سے چار گنا بڑا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اسپیس شپ اور اس سے جڑے بڑے غبارے کی تکمیل کے بعد اس کی آزمائشی پروازوں کے حوالے سے منصوبہ بندی جاری ہے۔ انسانوں پر مبنی پہلی آزمائش اس سال کے آخر میں انجام دی جائے گی۔