ویب ڈیسک:سائنسدانوں نے انگلیوں کے نشان دوبارہ بنانے کا طریقہ کار دریافت کر لیا۔
امریکا کی یونیورسٹی آف کولوراڈو اور چین کی سِنگھوا یونیورسٹی، ووہان یونیورسٹی اور ہواژونگ یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی اس دریافت کے اسمارٹ فون سے لے کر دروازوں تک میں استعمال ہونے والے بائیو میٹرک سیکیورٹی سسٹم پر واضح اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
’پرنٹ لِسنر‘ نامی یہ تکنیک اسکرین کو سوائپ کرنے کی صورت میں پیدا ہونے والے صوتی سگنل کی مدد سے انگلیوں کے نشان کو دوبارہ بناتی ہے۔
محققین کے مطابق ہیکرز اسمارٹ فون کا مائک استعمال کرتے ہوئے یہ آواز ریکارڈ کر کے اپنے ہدف کے انگلیوں کے نشان چرا سکتے ہیں۔
تحقیقی مقالے میں پیش کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فون کے زیادہ استعمال کی وجہ سے فنگر پرنٹ کا افشا ہونا حساس معلومات کے چوری ہونے، بڑے معاشی اور ذاتی نقصانات ہونے جبکہ بعض اوقات قومی سیکیورٹی کے حوالے سے خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔
انگلیوں کے نشان چوری کرنے کا طریقہ بھی آگیا
Feb 23, 2024 | 22:58 PM