ایک نیوز:سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے بڑا سرپرائز دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق چیئرمین سیینٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کو چھوڑ کر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
انوار الحق کاکڑ پیپلزپارٹی میں شامل ہو کر چیئرمین سینیٹ بنیں گے۔ چیئرمین سینٹ ہونے سے وفاق کی چاروں اکائیاں اکوموڈیٹ ہوسکیں گی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت سندھ، وزیراعظم پنجاب، اسپیکر قومی اسمبلی پنجاب، چیئرمین سینٹ سے ہوجائے گا۔ خیبرپختونخواہ کو بھی کسی اہم وفاقی عہدے پر اکوموڈیٹ کیا جائے گا۔
پہلے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اب یوسف رضا گیلانی سینیٹرشپ سے استعفیٰ دیکر رکن قومی اسمبلی کا حلف لیں گے۔یوسف رضا گیلانی کی جگہ پر پیپلز پارٹی کا ایک اور سینٹر منتخب کرایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی اور سینٹ کی دونوں نشستیں بچ جائیں گی۔