امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں لگادیں

امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں لگادیں
کیپشن: امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں لگادیں

ویب ڈیسک:امریکہ نے یوکرین پرحملے کے 2سال مکمل ہونے ،اپوزیشن لیڈرکی موت پر روس پرمزید پابندیاں عائد کردیں۔
  اپوزیشن لیڈر ناوالنی کی جیل میں پُراسرار ہلاکت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر 500 سے زائد پابندیاں لگانے کا اعلان کیا۔
امریکی صدر کاکہنا تھا کہ پابندیوں کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ روس کے صدر پیوٹن بیرون ملک جارحیت اور اندرون ملک جبر کی اس سے زیادہ قیمت ادا کرے۔
 صدر بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کے پاس گولہ بارود ختم ہو رہا ہے، ایوان نمائندگان سے مطالبہ ہے کہ یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کی منظوری دی جائے، جسے ریپبلکنز کی جانب سے روکا جا رہا ہے۔  تاریخ دیکھ رہی ہے۔ “اس نازک لمحے میں یوکرین کی حمایت میں ناکامی کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔”