ویب ڈیسک:سپورٹس بورڈ پنجاب اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ طے، ہائی پرفارمنس سینٹرز پی سی بی کو مل گئے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل اور پی سی بی کے سی ای او سلیمان نصیر نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی بھی تقریب میں شریک تھے ۔ دونوں ہائی پرفارمنس سنٹرز پنجاب کابینہ کی منظوری سے پی سی بی کے حوالے کئے گئے ہیں
فیصل آبادکرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر 1065ملین،سیالکوٹ کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر 1141ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا، کرکٹ کی جدید ترین سہولیات سے مزین ہیں۔