ٹانک سے نومنتخب ایم این اے داوڑکنڈی سنی اتحاد کونسل میں شامل 

Feb 23, 2024 | 20:05 PM

ایک نیوز :ٹانک سے نومتنخب رکن قومی اسمبلی داوڑکنڈی نے سنی اتحادکونسل میں شمولیت کیلئے حلف نامے پردستخط کر دیئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانافضل الرحمان کے بیٹے اسعدمحمود کوشکست دینے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داوڑ کنڈی نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچ کر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کیلئے سرٹیفکیٹ پردستخط کئے۔

واضح رہے کہ ا ین اے 43کے6پولنگ سٹیشنز پردوبارہ پولنگ ہوئی اور دوبارہ گنتی میں بھی پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار داوڑ کنڈی ہی کامیاب قرار پائے ۔

نومنتخب رکن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی کاکہنا تھاکہ میں سنی اتحاد کونسل کا حصہ بن گیا ہوں۔

مزیدخبریں