پاک ایران80کلو میٹرگیس پائپ لائن تعمیرکرنیکی منظوری

Feb 23, 2024 | 19:27 PM

ویب ڈیسک: کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک  ایران گیس منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق پاک  ایران گیس پائپ منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔80 کلومیٹر پائپ لائن پاکستان کے اندر بچھائی جائے گی اور پہلے مرحلے میں پاکستان کے اندر ایرانی سرحد سے گوادر تک پائپ لائن تعمیر ہوگی۔

 دوسری جانب : پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ میں رابطہ ،کابینہ کی جانب سے گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری سے آگاہ کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیرخارجہ سے گفتگو میں پاک ایران گیس منصوبے کو عوام اورخطے کیلئے مفید قرار دیا۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کاکہنا تھا کہ  آئی پی گیس پائپ لائن سے پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کاکہنا تھاکہ پاکستان میں سب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورے کے  منتظر ہیں۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے آئی پی منصوبے کے پاکستانی حصے میں افتتاح کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں