ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزدوزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ ملک کو معاشی خطرات سے بچانا سب سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے ۔
نامزدوزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ایم کیوایم کے تعمیری اور مثبت جذبے کو سراہا ۔
شہبازشریف سے ملاقات کرنیوالے وفد میں ایم کیوایم کے وفد میں ایم کیوایم وفد گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفی کمال ، ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے۔ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ ، سردار ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، رانا مشہود، عطاءاللہ تارڑاور دیگر رہنماموجود تھے ۔
صدر ن لیگ شہبازشریف کاکہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام اور ووٹ کو عزت دینا ہے ۔سب کی ذمہ داری ہےمل کر ملک کو معاشی خطرات سے بچائیں۔ تحریک عدم اعتماد ، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیو ایم کے کردار کو سراہتے ہیں۔عوام کی خدمت کے لئے ہم سب متحد ہوکر آگے بڑھیں گے ۔یاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں۔
ایم کیو ایم وفد نے شہبازشریف کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو سراہا۔ شہبازشریف 16 ماہ کے دوران تمام اتحادیوں کو بڑی خوش اسلوبی سے ساتھ لے کر چلے، پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات ملے گی۔