کاروباری ہفتےکےآخری روزڈالرمہنگاہوگیا

Feb 23, 2024 | 17:34 PM

ویب ڈیسک:کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگاہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسےمہنگا،279روپے33پیسےسےبڑھ کر 279روپے36پیسےپربند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر15پیسے مہنگا،281روپے90پیسے پربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 901 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار 815 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 337 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 199 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 118 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 37 کروڑ 23 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 95 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 62,945 جبکہ کم ترین سطح 61,849 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں