سپیکر،ڈپٹی سپیکرکاانتخاب،سنی اتحاد کونسل ،ن لیگ کےکاغذات نامزدگی منظور

سپیکر کا انتخاب :سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ نے کاغذا ت جمع کرادیئے
کیپشن: سپیکر کا انتخاب :سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ نے کاغذا ت جمع کرادیئے

ویب ڈیسک:سپیکرپنجاب اسمبلی نے سکروٹنی کے بعد سپیکراور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے سنی تحاد کونسل اور ن لیگ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب کےمطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر ،ڈپٹی سپیکر کے لئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض  کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب24فروری کو 4بجے ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے اجلاس خفیہ رائے سماری سے ہوگا۔