سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کا کوٹہ ملے گا یا نہیں ؟ فیصلہ نہ ہوسکا

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کا کوٹہ ملے گا یا نہیں ؟ فیصلہ نہ ہوسکا
کیپشن: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کا کوٹہ ملے گا یا نہیں ؟ فیصلہ نہ ہوسکا

ایک نیوز :سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کا کوٹہ ملے گا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا ۔

تفصیلات کےمطابق سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس سوموار 26 فروری کو ہوگا ،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا،  سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائیگا،لا ونگ سنی اتحاد کونسل کو نشستوں کے معاملے پر قانونی رائے بھی دے گا۔