ایک نیوز :سندھ کے وزیراعلیٰ پھر مراد علی شاہ ہوں گے ،پیپلزپارٹی نے فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے ، پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اعلان کیا جائےگا ،پیپلز پارٹی کے قیادت نے سینئر قیادت کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلے پر اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اویس قادرشاہ کو اسپیکر سندھ اسمبلی بنانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔