ایک نیوز :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ق) کے سینئیر راہنما چودھری سالک حسین اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
تفصیلا ت کے مطابق چودھری سالک حسین اور عبد العلیم خان نے ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون پر شہباز شریف سے تبادلہ خیال کیا ،قائدین نے پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لئے مل کر سیاسی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کے معاشی مفادات کے تحفظ کے لئے سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر کام کریں گے، پاکستان کی معاشی سلامتی کا تحفظ اولین ترجیح ہے، شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، دونوں رہنماؤں نے شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارک دی۔