تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا افسوسناک ہے ،اسحاق ڈار

Feb 23, 2024 | 14:01 PM

ایک نیوز :سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔

تفصیلات کےمطابق سابق وفاقی وزیرخزانہ  اسحاق ڈارمریم نواز کیساتھ پنجاب اسمبلی پہنچے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کا کام کسی کا پروڈکشن آرڈر دینا نہیں،پہلے دن سپیکر کو چاہئے  تھا کہ قرآن کی تلاوت کے بعد ارکان کا حلف لیتے، حلف کے بعد ممبران خود ایوان میں بات کرتے ، ان کا کہناتھا کہ ایوان کی تعداد پوری نہ ہونا کوئی نئی بات نہیں ،یہ  پہلی بار نہیں ہوا ، ماضی میں کئی دفعہ ایسا ہوچکا ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی خود دو گھنٹے لیٹ آئے ۔

 اسحاق ڈار نے مزید کہاکہ  الیکشن کمیشن نے جو نشستوں کا روکا ہے اس کی کوئی قانونی وجہ تو ہوگی ؟ ان کا کہناتھا کہ بانی تحریک انصاف ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں آئی ایم ایف سے ڈیل ہو گی ،اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہو چکی ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام پر تحریک انصاف کے خط کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔

ان کا کہناتھا کہ میں نگران وزیر اعظم کا امیدوار نہیں تھا، آئندہ وزیر خزانہ کا فیصلہ بھی پارٹی قائدین کریں گے ، میاں نواز شریف گھر بیٹھ نہیں گئے ،اپنی پارٹی کو لیڈ کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف صوبائی اور قومی اسمبلی کے معاملات کو ڈیل کر رہے ہیں ،اس وقت پورے پاکستان کے لیے چیلنج معاشی مسائل ہیں روز گار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ  اس ملک کی معیشت 2017 میں دنیا کی 24 ویں معیشت تھی چار فیصد مہنگائی تھی 6فیصد جی ڈی پی تھا فارن ذر مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر تھے جو آج تک نہیں ٹوٹا سٹاک مارکیٹ پوری دنیا میں 5,اور جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر تھی۔عوام کی مشکلات کو دور کرنا ہوگا ، غربت اور بیروزگاری کوختم کرنا بڑاچیلنج ہے۔

مزیدخبریں