ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نام فائنل کرلیا

Feb 23, 2024 | 12:05 PM

ایک نیوز : مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا نام فائنل کرلیا،پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر ملک احمد خان ہوں گے ۔

تفصیلا ت کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مسلم لیگ ن نے  ایک بار پھر نام تبدیل کرلیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ملک احمد خان کا نام فائنل کرلیاجبکہ ڈپٹی اسپیکر ظہیر چنڑ ہوں گے۔

لیگی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قانونی و پارلیمانی امور سے متعلق معاملات کو میاں مجتبی شجاع الرحمن کے بجائے ملک احمد خان بہتر چلاسکتے ہیں۔ملک احمد خان کو شہبازشریف نے پہلے وفاق میں لیکر جانے کا کہا تھا،ملک احمد خاں کو لیگی ارکان اسمبلی نے ایڈوانس میں ہی مبارکبادیں دے دی۔

مزیدخبریں