وفاق میں برتری رکھنے کیلئے ن لیگ ارکان کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت

Feb 23, 2024 | 09:41 AM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن نے  وفاق میں عددی برتری برقرار رکھنے کیلئے صوبائی اور قومی اسمبلی سے منتخب ہونیوالے ارکان کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق  مریم نواز کے سوا باقی تمام ارکان اپنی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے ، شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے جبکہ حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔ سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے جبکہ رانا تنویر شیخوپورہ  صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے جبکہ سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان کی صوبائی نشست چھوڑیں گے اور جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

مزیدخبریں