ایک نیوز : پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز پنجاب سے کراچی منتقل کئے جانے کا امکان ہے جس کیلئے پی سی بی فرنچائزز سے مشاورت کیلئے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پی سی بی لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کرنے پر فیصلہ کرے گا نگران پنجاب حکومت نے میچز کرانے کے لیے 50 کروڑ روپے ادائیگی کے بل بھیج دئیے۔ بل لائٹنگ اور سیکورٹی کی مد میں بھیجے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں پانچ کروڑ کی ادائیگی کر دی کراچی میں میچز کرانے کے لیے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے ،سندھ حکومت نے اسکیورٹی فورسز کے کھانے کی مد میں صرف تین کروڑ لئے ہیں۔ پی سی بی یہ اخراجات بچانے کے لیے کراچی میچز منتقل کر سکتا ہے۔