وزیراعظم نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا 

وزیراعظم نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا 
کیپشن: وزیراعظم نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا 

ایک نیوز :وزیراعظم شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،اجلاس میں وفاقی وزراء، وزراء اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے،ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بھی مشاورت ہوگی ۔انسداد دہشتگردی کے لیے صوبوں اور متعلقہ اداروں کی استعداد بڑھانے سے متعلق اقدامات زیرغور آئیں گے ۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کے لیے موثر جوائنٹ میکانزم پر بھی مشاورت ہوگی ۔کراچی پولیس ہیڈ کوارٹرپر دہشتگردوں کے حملے کی تحقیقات میں ہونے والی ہیش رفت اور ایسے واقعات کے تدارک پر بھی مشاورت ہوگی ۔