ایک نیوز :وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدرآصف علی زرداری نے اہم ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ازخود نوٹس اور اتحادی حکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔وزیراعظم نے قانونی ماہرین کی جانب سے دی گئی آرا سے آصف زرداری کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آئین و قانون اور پارلیمان کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،وزیراعظم نے صدر کو لکھے جانیوالے خط کے مندرجات کے حوالےسے اعتماد میں لیا،دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اتحادی حکومت چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرے گی ،کفایت شعاری مہم کے فیصلوں کے حوالےسے آصف زرداری کو اعتماد میں لیا گیا،وفاقی کابینہ میں حجم میں کمی پر بھی وزیراعظم نے آصف زرداری سےمشاورت کی ،آصف زرداری نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات پر زور دیا،وزیراعظم کی نئے چیئرمین نیب کی تقرری پر بھی زرداری سے مشاورت۔