ایک نیوز :وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ہنگری کا دورہ کیا ،اس موقع پر ہنگری نے پاکستانی طلباء کے لیے تعلیمی وظائف کی تعداد 200 سے بڑھا کر 400 کر دی۔
تفصیلات کےمطابق دورہ ہنگری کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹر پر بیان بیان میں کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے مابین تعلیم، کھیل اور سفارتی اکادمیوں کے مابین تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ،تعلیمی شعبے میں یادداشت پر دستخط سے پاکستان ہنگیرین وظائف حاصل کرنے والا بڑا ملک بن گیا۔
ہنگری نے پاکستان کے لیے وظائف کی تعداد بڑھا کر 400 کر دی،بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی طلباء کو ہنگری میں سالانہ زیادہ تعلیمی مواقع میسر ہوں گے۔