سی سی پی او لاہور عہدے پر بحال ، نوٹیفکیشن جاری 

سی سی پی او لاہور عہدے پر بحال ، نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: CCPO Lahore reinstated, notification issued

ایک نیوز :سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر بحال کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق سی سی پی او لاہور کو عہدے پر بحال کرکے  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن  کے مطابق غلام محمود ڈوگر  کے 20 ستمبر 2022 کےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن منسوخ کردیا گیا ۔ حکومت نے غلام محمود ڈوگر کی 5 نومبر 2022 کو معطلی کا نوٹیفیکیشن بھی واپس لے لیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا حکم نامہ جاری کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے 17 فروری کو غلام محمود ڈوگر کی بحالی حکم سنایا تھا،سپریم کورٹ کے مطابق حقائق کے جائزے کے بعد واضح ہے کہ غلام محمود ڈوگر ٹرانسفر کی منظوری زبانی طور پر حاصل کی گئی،زبانی منظوری کے بعد میں تحریری طور پر الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی گئی،بعدالنظر میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر سپریم کورٹ کے 2 دسمبر کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ 

سپریم کورٹ نے جاری حکم نامہ میں ریمارکس دیئے ہیں کہ غلام محمود ڈوگر کا معاملہ پہلےسے سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا،ایسے میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کیلئے دیا گیا 23 جنوری کا حکم برقرار نہیں رکھا جاسکتا،غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا 23 جنوری کا حکم معطل کیا جاتا ہے،غلام محمود ڈوگر کے کیس کی آئندہ سماعت پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کے ساتھ کی جائے۔