اوکاڑہ یونیورسٹی میں طلباءکے درمیان جھگڑا ، تھپڑوں اور مکوں کی بارش

Feb 23, 2023 | 16:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اوکاڑہ یونیورسٹی میں طلباءکے درمیان جھگڑا ہوا جس میں طالب علموں پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی میں آے روز  جھگڑا معمول بن گیا ہے۔ یونیورسٹی میں دو اسٹوڈنٹس پر اسٹوڈنٹس کےگروپ نے حملہ کر دیااور  اسٹوڈنٹس پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی ہے۔ جھگڑے کی فوٹیج ایک نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں واضع دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹوڈینٹ گروپ کس طرح دو طالب علموں کو مار رہے ہیں۔ رینالہ تھانہ صدر پولیس اہلکار کی موجودگی میں یونیورسٹی میں آئے روز جھگڑا ہوتا رہتا ہے۔ آئے روز جھگڑا پولہس تھانہ صدر رینالہ اہلکاروں کی ڈیوٹی پر سوالیہ نشان ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-23/news-1677152257-1093.mp4

واضح رہے کہ پھول نگر میں مسلح طالبعلموں نے پرائیویٹ کالج کے طالبعلم  کو مار مار  کر اس کی حالت غیر کر دی تھی۔جس کے بعد کالج کے گیٹ پر لڑائی کی وجہ کالج میں بھگدڑ مچ گئی اورطالبعلموں نے خوف کے مارےآسمان سر پر اٹھا لیا تجا۔ پھول نگر کے ایک پرائیویٹ کالج کے گیٹ پر 12 مسلح طالبعلموں نے کالج کے گیٹ سے نکلنے والے طالبعلم  محمد اسد پر حملہ کر دیا اور اور مار مار کر اسے ادھ موا کر دیا تھا۔لڑائی جھگڑے کی وجہ سے کالج میں بھگدڑ مچ گئی اور طلبا اور طالبات کی چیخوں سے کالج میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ملزمان ہارون،حسیب،عدیل،بلال،وقار،ابوبکر اور چھ کس نامعلوم کافی دیر تک محمد اسد کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں اور فحش گالیاں دیتے رہے اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

مزیدخبریں