لاہور قلندرز کی ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کیلئے بھرپور تیاریاں

Feb 23, 2023 | 16:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کا ہوٹل میں بھرپور جم سیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق فخر زمان ,کامران غلام حسین طلعت اور زمان خان سمیت کھلاڑیوں کی سیشن میں شرکت کی۔کھلاڑیوں نے جم ایکسرسائز کے علاوہ ٹرینر  کی نگرانی میں مختلف ڈرلز کیں۔ لاہور قلندرز کا سکواڈ آج شام قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اتوار کو پی ایس ایل 8 میں اپنا چوتھا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

 پاکستان سپرلیگ سیزن 8 پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے اور  ایونٹ میں اب تک 11 میچز کھیلے جاچکے ہیں جن کی میزبانی ملتان اور کراچی نے کی ہے۔ ملتان اور کراچی کے بعد پی ایس ایل کے میچز کا میزبان اب لاہور ہوگا ، جس کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ہوٹل اور اسٹیڈیم کے راستوں کی صفائی اور روشنی کے لئے اضافی لائیٹس لگائی جارہی ہیں جبکہ سڑکوں کے اطراف میں کھلاڑیوں کے اسٹیمرز بھی آویزاں کیے جارہے ہیں ۔کلمہ چوک میں زیر تعمیر انڈر پاس کے تعمیراتی کام کی وجہ سے شائقین کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں 15واں میچ قذافی اسٹیڈیم میں 26فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل سمیت 9میچز کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں