جیل بھرو تحریک: گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہلخانہ نے رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

جیل بھرو تحریک: گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہلخانہ نے رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
جیل بھرو تحریک: گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہلخانہ نے رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
کیپشن: جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف نےعدالتوں سےرجوع کرلیا
جیل بھرو تحریک: گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہلخانہ نے رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
جیل بھرو تحریک: گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہلخانہ نے رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ایک نیوز: جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہلخانہ نے  رہائی کیلئے عدالتوں سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ اعجاز چودھری کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او فریق بنایا گیا ہے۔  درخواست میں حبس بے جا میں رکھے گئے افراد کی بازیابی کی استدعا کی گئی ہے۔

ادھر شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔  زین قریشی کی جانب سے درخوست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیاہے، شاہ محمود قریشی کو کل پولیس نے حراست میں لیا ہے، ہمیں نہیں بتایا جا رہا کہ  شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟

زین قریشی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم دے،دوسری جانب اسد عمر، اعظم سواتی اور ولید اقبال کے اہلخانہ بھی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔