ایک نیوز: پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس طارق مسعود کو بنچ سے باہر رکھنے سے غیر جانبداری اور نیوٹرل ہونے کے تصور پہ حرف آئے گا.ہم امید کرتے ہیں کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی رضا کارانہ طور پر خود کو بنچ سے الگ کر لیں گے.