لیگی رہنما سینیٹر صابر شاہ اپنی ہی پارٹی کی پالیسیوں پر برس پڑے

لیگی رہنما سینیٹر صابر شاہ اپنی ہی پارٹی کی پالیسیوں پر برس پڑے
کیپشن: League leader Senator Sabir Shah attacked his own party's policies(file photo)

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر پیر صابر شاہ اپنی ہی جماعت کی پالیسیوں پر برس پڑے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کی بڑی وجہ مشاورت میں کمی کو بتایا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر صابر شاہ بھی اپنی پارٹی پالیسیوں سے نالاں نکلے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اپنی ناراضگی کا برملا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مس مینجمنٹ اور بیڈ گورننس کو ہم سے آکر بیل آؤٹ کیا۔ 

انہوں نے برملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت میں مشاورت کی کمی ہے۔ جن لوگوں کو مشاورت کے قابل سمجھا گیا وہی خرابی کے ذمہ دار ہیں۔ انہی چند لوگوں نے پارٹی قیادت کو اندھیرے میں رکھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو یہ مشورہ کسی نے تو دیا کہ عمران خان کا گند اپنے سر لے لیں۔ مسلم لیگ ن قومی جماعت تھی جسے اب صوبائی بنادینا زیادتی ہے۔ اس وقت ہماری جماعت کی حالت بہت خراب ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ آج جس حالات سے ہم گزر رہے ہیں۔ اس سے دیگر اتحادی جماعتیں اتنی متاثر نہیں ہوئیں۔ نقصان ہم اٹھا رہے ہیں اور ہماری جماعت اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ مشاورت میں دوسرے صوبوں کو شامل نہ کرنے سے پارٹی کو نقصان ہوا ہے۔ سیاست نہیں ملک بچانے والی ہماری بات میں وزن نہیں ہے۔