واٹس ایپ چلانا مزیدآسان، نیا فیچر متعارف

Feb 23, 2023 | 13:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: واٹس ایپ نے اپنے آئی فون صارفین کی سہولت کے لیے ایک اور نیا فیچر پیش کردیا جس سے اب ایپلی کیشن کا استعمال مزید آسان ہوگیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ کی سیٹنگز میں 'سرچ بار' متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو ایپ سیٹنگز کے ذریعے آسانی سے اپنی متعلقہ سیٹنگ ڈھونڈنے میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس سے قبل صارفین اسکرول کرکے اپنی مطلوبہ سیٹنگ ڈھونڈا کرتے تھے، اس سے صارفین کا وقت بھی بچے گا۔مثال کے طور پر اب آئی فون سیٹنگ میں موجود سرچ بار کی مدد سے آپ تصاویز ویڈیوز سمیت دیگر آپشنز باآسانی سرچ کرسکیں گے۔

اس حوالے سے ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس کے اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے چند بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو آنے والے کچھ دنوں میں تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔اس فیچر کو جلد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں