زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے ترکیہ گئی پاکستانی ریسکیو ٹیم وطن واپس روانہ

Feb 23, 2023 | 13:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ترکیہ زلزلہ میں شہریوں کے مدد کرنے کے بعد بھر پور عوامی تالیوں کے ساتھ  ریسکیو ٹیم 1122 پاکستان کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں زلزلہ کی وجہ سے آنے والی قیامت خیز تباہی میں ترکیہ کی عوام کی مدد کرنے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کا دستہ ترکیہ گیا تھا۔  ترکیہ نے پاکستان ریسکیو ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاک ریسکیو نےادیامان اورہاتائےمیں 6لوگوں کو زندہ ملبے کے نیچے سے نکالا۔ ریسکیو اہلکاروں کا اس موقع پر کہنا ہے کہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا فرض ہے۔ 

واضح رہے کہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے پاکستان کی ریسکیو ٹیم ترکیہ گئی تھی۔پاکستان ریسکیو کی 51 رکنی خصوصی ٹیم امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ترکیہ گئی تھی۔ خصوصی ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی، جس کی قیادت ڈاکٹر رضوان نصیر کررہے تھے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق پاکستان سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم یو این سرٹیفائیڈ تھا۔ 51 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل رسپانس کا حصہ تھا۔امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو آفیسر دیبا شہناز کا کہنا تھا کہ ترکیہ آتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا اور ان کی ٹیم نے ملبے تلے دبے 6لوگوں کو زندہ ملبے کے نیچے سے نکالا۔

دیبا شہناز کا کہنا تھا کہ جہاں بھی انسانی زندگی کے آثار ہوتے ہیں وہاں پاکستانی ٹیم جدید آلات استعمال کرکے امدادی آپریشن کرتی ہے۔ ترکیہ میں موجود پاکستانی شہری بھی امدادی کاموں میں پیش پیش  رہےجب کہ زلزلے کے مصیبت زدہ لوگوں کو مشکل وقت میں سہارا دینے کے لیے پاکستانی ریسکیو ٹیم دن رات کام کرتی رہی ہے۔

مزیدخبریں