کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم آپے سے باہر، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم آپے سے باہر، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

ایک نیوز: پاکستان سٌپر لیگ 8  میں کراچی کنگز کا حال وہی ہے جو  شروع کے سیزن میں لاہورقلندرزکا ہوتا تھا۔ سیزن کی چوتھی شکست پرٹیم صدر اور مینٹور وسیم اکرم اپنے غصے پرقابو نہ رکھ سکے۔

رپورٹ کے مطابق  5 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کرنے والی کراچی کنگز  کی کارکردگی بُری ہے یا قسمت ان کاساتھ نہیں دے رہی اس کا تو پتہ نہیں لیکن  کراچی کنگز3 میچزمیں ٹیم جیت یقینی ہونے کے باوجود ہار گئی۔

گزشتہ روزملتان سلطانز کیخلاف سنسنی خیزمقابلے کے بعد 3 رنزسے کراچی کنگزکو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر وسیم اکرم اپنےجذبات پر قابو نہ رکھ سکے  اور انکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیوزمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان نے بےبسی سے اپنا سرپکڑا اورپھرسامنے کرسی پرزوردار لات ماری۔اس سے قبل بھی گزشتہ میچز میں بھی ٹیم کی مسلسل شکست پر وسیم اکرم کے چہرے کے تاثرات سے ان کے جذبات کا اندازہ لگایا جاتا رہا ہے۔

دوسری جانب وسیم اکرم کی ویڈیودیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے اور دلچسپ میمز شیئرکیں۔پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغاز 26 فروری سے ہوگا جس میں لاہور اور راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گےاور فائنل 19 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔