ایک نیوز: جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ ریفرنس ایڈووکیٹ میاں داؤد کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے ناجائز اثاثے اور آڈیو لیک جیسے معاملات کی تحقیقات کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کے اثاثہ جات میں اضافے اور آڈیو لیک کی تحقیقات کی جائیں۔
ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اثاثوں میں حالیہ دنوں میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے فرنٹ مینوں کے ذریعے ناجائز دولت اکٹھی کی۔ جس کی تحقیقات ہونا ضروری ہیں۔