ایک نیوز: سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 17 فروری کو غلام محمود ڈوگر کی بحالی حکم سنایا تھا،حکائق کے جائزے کے بعد واضح ہے کہ غلام محمود ڈوگر ٹرانسفر کی منظوری زبانی طور پر حاصل کی گئی،زبانی منظودی کی بعد میں تحریری طور پر الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی گئی،بعدالنظر میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر سپریم کورٹ کے 2 دسمبر کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔
سپریم کورٹ نے جاری حکم نامہ میں ریمارکس دیئے ہیں کہ غلام محمود ڈوگر کا معاملہ پہلےسے سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا،ایسے میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کیلئے دیا گیا 23 جنوری کا حکم برقرار نہیں رکھا جاسکتا،غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا 23 جنوری کا حکم معطل کیا جاتا ہے،غلام محمود ڈوگر کے کیس کی آئندہ سماعت پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کے ساتھ کی جائے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر دوبارہ تعینات ہو گئے ہیں،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام تبادلے واپس ہو نگے۔