تحریک انصاف نےجیلوں کےباہر احتجاجی کیمپ کی کال دیدی

Feb 23, 2023 | 12:22 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنماوں کی مختلف جیلوں میں منتقلی کامعا ملہ،پی ٹی آئی نے جیلوں کے باہر احتجاجی کیمپ کی کال دیدی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف   عمران خان نے کہا ہے کہ  جن جیلوں میں پارٹی قائد ین اورکارکنوں کو لے جایا جائے گا  ان جیلوں کے باہر احتجاجی کیمپ لگیں گے، پی ٹی آئی کارکن ان تمام جیلوں کے باہر احتجاج کریں گے۔ لاہور سے 214 کارکن گرفتار ہوئے،صرف81 کی گرفتاری ظاہر کی گئی،گرفتار دیگر کارکنوں کے بارے میں نہیں بتایا جا رہا۔

دوسری جانب عمران خان نے لیگل ٹیم کااجلاس آج زمان پارک میں طلب کرلیا ہے۔ پارٹی کے گرفتار قائد ین اور کارکن کے حوالےسے قانونی حکمت عملی اختیار کی جائے گی، جن پارٹی رہنماؤں  اور کارکنوں کی گرفتاریاں پولیس نے ظاہر نہیں کیں،ان پرلائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

مزیدخبریں