ایک نیوز : امریکا میں اندھا دھند فائرنگ کا ایک اور واقعہ، ریاست فلوریڈا میں صحافی اور بچی سمیت 3 افراد ہلاک، سیاہ فام ملزم پکڑا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اورنج ٹاؤن کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے آج ہونے والی فائرنگ میں ایک 20 سالہ دوشیزہ اور 9 سال کی معصوم بچی کے علاوہ چینل نیوز 13 کا ایک صحافی ہلاک ہو گئے۔
اریکی ریاست فلوریڈا میں ایک بندوق بردار نے فائرنگ کرکے مبینہ طور پر ایک ٹیلی ویژن رپورٹر، نو سالہ معصوم بچی سمیت تین لوگوں کا قتل کردیا جبکہ دو دیگر شہری زخمی ہو گئے ۔اورنج کاؤنٹی کے شیرف جان مینا نے پہلے کہا تھا کہ 19 سالہ مشتبہ شخص کیتھ میلون پولیس کی حراست میں ہے۔