پھالیاں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کچہری کے باہر قتل کے واقعہ کا نوٹس

Feb 23, 2023 | 15:45 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پھالیہ منڈی بہاؤالدین میں گاڑی پر فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پھالیہ کچہری کے باہر فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، محسن نقوی

آئی جی پنجاب نےفائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔ 

واضح رہے کہ منڈی بہاوالدین پھالیہ کچہری کے باہر سڑک پر مخالفین کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ ہوئی تھی جس سے گاڑیوں میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق اور کار پارکنگ کے ملازم سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئےتھے۔ ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر موقع پر پہنچ گئےتھے اور انکا کہنا تھا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے

منڈی بہاوالدین میں پھالیہ کچہری کے باہر سڑک پر تاریخ پیشی پر آنے والے مخالفین پر سندھانوالہ کے رہائشی نامعلوم افراد نے دیرینہ دشمنی پر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گاڑیوں میں سوار 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے  تھے۔جن میں امجد، ظفر اور اسد شامل ہیں جبکہ کچہری کار پارکنگ کے ملازم سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نےواقعہ کی اطلاع ملتے پر موقع پر پہنچ گئے اور شدید زخمی افراد کو پھالیہ کے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کےمطابق دونوں پارٹیوں تاریخ پیشی پر کچہری آ رہی تھیں فائرنگ کچہری کے باہر روڈ پر ہوئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے  اور زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے پھالیہ ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں