ایک نیوز: جیل بھرو تحریک پر پی ٹی آئی کی راولپنڈی کی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے،زیادخلیق کیانی کی قیادت میں قائم دھڑے نے پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا یہ کہنا ہے جیل بھرو تحریک سے قبل راولپنڈی میں پی ٹی آئی فاؤنڈرز نظریاتی دھڑا قائم ہوگیا ہے،فاؤنڈرز نظریاتی دھڑے نے جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی راولپنڈی کی موجودہ قیادت کے ساتھ چلنے سے انکار کردیا ہے۔فاؤنڈرز نظریاتی دھڑے نے ضمنی و صوبائی الیکشن بھی آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔زیاد خلیق کیانی کی قیادت میں قائم دھڑے نے پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فاؤنڈرز نظریاتی دھڑے نے پنڈی ہاؤس کے نام سے دفتر بھی قائم کرلیا،ڈسٹرکٹ وائس چئیرمین پی ٹی آئی راولپنڈی چودھری مقرب،پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر، زاہد کاظمی، رانا جلیل بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاؤنڈر نظریاتی دھڑے نے سابق وفاقی و صوبائی وزراء عامر کیانی، غلام سرور خان، فیاض چوہان، راشد حفیظ، راجہ بشارت کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ہے،پی ٹی آئی راولپنڈی کے سرگرم ایکٹیوسٹ زیاد کیانی نے چند روز قبل لاہور میں عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کی تھی،زیاد کیانی نے سابق وزراء کیخلاف چارج شیٹ پیش کی تھی،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے معاملے پر نوٹس لینے کے بجائے دوبارہ انہی لوگوں کو ٹکٹ دئیے،
زیاد کیانی نے کہا کہ الیکٹیبلز نے عمران خان اور پارٹی کو یرغمال بنا رکھا ہے، زیاد کیانی نے این اے 61 جبکہ کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر نے این اے 59 سے آزاد حیثیت میں پہلے ہی کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اپنے حلقوں سے 500 کارکنان کی رجسٹریشن مکمل کرلی۔قومی اسمبلی کے سات حلقوں میں 3500 کارکنان نے رجسٹریشن کرائی۔صوبائی اسمبلی کی 15 حلقوں سے 7500 کارکنان نے گرفتاری دینے کیلئے رجسٹریشن کرائی۔کارکنان 24 فروری کو جیل بھرو تحریک کیلئے لیاقت باغ جمع ہونگے۔پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی نے کارکنوں کو جمعہ کے روز لیاقت باغ پہنچنے کی کال دے دی۔