بجلی صارفین سے 14.34 روپے فی یونٹ تک اضافی چارجز وصول کیے جائیں گے

بجلی صارفین سے 14.34 روپے فی یونٹ تک اضافی چارجز وصول کیے جائیں گے
کیپشن: Electricity consumers will be charged additional charges of up to Rs 14.34 per unit(file photo)

ایک نیوز: بجلی کے صارفین کیلئے بری خبر آگئی۔ فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 14 روپے 34 پیسے تک اضافی دینا ہوں گے۔ اس حوالے سے نیپرا کو وزارت توانائی نے گائیڈ لائنز بھجوا دی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین سے رواں سال 14 روپے 34 پیسے فی یونٹ تک فیول ایڈجسمنٹ چارجز وصول ‏کیے جانے کے فیصلے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ‏رواں سال مارچ سے اکتوبر تک ملک بھر کے تمام صارفین سے بجلی کے بلوں میں چارجز وصول ‏ہوں گے۔ ‏200 یونٹ استعمال کرنے والےصارفین 10 روپے 34 پیسے فی یونٹ تک سرچارج دیں گے۔ ‏201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے 8 ماہ میں 14 روپے 24 پیسے تک فی ‏یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ‏کسانوں سے 8 ماہ میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ تک سرچارج وصول کیا جائے گا۔‏ کراچی کے شہریوں سے 8 ماہ میں 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ تک فیول پرائس سرچارج ‏وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ سے اکتوبر تک 50 پیسے سے 3 روپے فی یونٹ تک سرچارج عائد ہو گا۔ فیول پرائس ایڈجسمنٹ چارجز کا نفاذ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے۔ چارجز کی وصولی کی منظوری نیپرا سے لی جائے گی۔یکم مارچ سے چارجز کی وصولی شروع ہو گی۔