ایک نیوز:صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےآج ہونے والا اجلاس ازخودنوٹس کی وجہ سے منسوخ کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر کے احکامات پر اب خود فیصلہ نہیں کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صدارتی احکامات پر اپنا موقف سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آئینی ماہرین کی تحریری رائے ملنے پر آج صدارتی حکم نامہ پر فیصلہ کرنا تھا۔