ایک نیوز: سرگودھا تھانہ ساہیوال کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ سے 3 افرادجاں بحق ہو گئے جس کا ڈی پی او محمد فیصل کامران نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں ملزمان کی فائرنگ سے 03 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہو گیا ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن انعم فریال افضل اور ایس ڈی پی او سرکل ساہیوال اور ایس ایچ او تھانہ ساہیوال بھی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ۔ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وقوعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکےانہیں قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی ۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔
دوسری جانبلاہور، کوٹ لکھپت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق چندرائے روڈ کا رہائشی محمد ارسلان گھر میں موجود تھا جسے نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو دیرینہ عداوت پر قتل کیا گیا یا ہے اس کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی ہے، واقعہ کی مزیدتفتیش جاری ہے۔پولیس نے لاش کوتحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے،پولیس نے مقتول کے دادا کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔