ایک نیوز: امریکی ڈالر کے سستا ہونے اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سفر سست رفتار سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر سستا ہونے لگا۔انٹر بینک میں ڈالر 97پیسے سستا ہونے کے بعد 260 روپے 93 پیسے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 269 روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 261 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/bP7wa4R6DQ pic.twitter.com/9G76Vckcoq
— SBP (@StateBank_Pak) February 23, 2023
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 209پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40 ہزار 958پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔